Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مصری فوج کی بکتر بند گاڑیاں اس وقت دھماکے سے تباہ ہوگئیں جب ان کے راستے میں نصب بم پھٹ گیا۔
    عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مصری فوج کی بکتر بند گاڑیاں اس وقت دھماکے سے تباہ ہوگئیں جب ان کے راستے میں نصب بم پھٹ گیا۔

مصر کے صوبہ سینا میں فوجی کارواں کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں دس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ صوبہ سینا کے العریش علاقے میں سنیچر کو مصری فوج کی بکتر بند گاڑیاں اس وقت دھماکے سے تباہ ہوگئیں جب ان کے راستے میں نصب بم پھٹ گیا- بم دھماکے کے نتیجے میں دس مصری فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے-

مصر میں دو ہزار تیرہ میں ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد سے فوج اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں- مسلح افراد کے حملوں میں اب تک سیکڑوں مصری فوجی اور سیکورٹی اہلکار ہو چکے ہیں- بعض گروہ منجملہ داعش سے وابستہ ولایت سینا نامی گروہ نے صوبہ سینا میں فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف اب تک بہت سی کارروائیاں کی ہیں-

ٹیگس