Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس افسر ایوانز ویلیمز کو عام شہریوں کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا۔
    امریکی پولیس افسر ایوانز ویلیمز کو عام شہریوں کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا۔

ایک امریکی پولیس افسر کو عام شہریوں کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کرنے کے الزام سے بری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس افسر ایوانز ویلیمز پر دو امریکی عام شہریوں کے ساتھ پرتشدد اور سات دیگر عام شہریوں کے بارے میں غلط طریقہ اختیار کرنے کا الزام تھا، تاہم کوک کی عدالت نے اس امریکی پولیس افسر کو ان تمام الزامات سے بری کردیا۔ اس ترپن سالہ امریکی پولیس افسر پر ایک عام شہری کو اپنے ہتھیار سے جان سے مارنے کی کوشش کا بھی الزام تھا اور اس الزام سے بھی اس کو بری کردیا گیا۔

کوک کی عدالت نے کہا ہے کہ ایوانز ویلیمز نے تحقیقات کے عمل میں عدالت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ کوک کی عدالت کی جانب سے اس امریکی پولیس افسر کو ایسی حالت میں تمام الزامات سے بری کیا گیا ہے کہ شکاگو کے عوام نے اتوار کے روز امریکہ کے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پولیس کے پر تشدد رویے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شکاگو کے میئر سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں عام شہریوں خاص طور سے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پولیس کے پرتشدد رویے کے خلاف عوامی احتجاج اب کافی زور پکڑتا جا رہا ہے۔

ٹیگس