Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق لیبیا میں اس وقت تین ہزار تک دہشت گرد موجود ہیں۔
    اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق لیبیا میں اس وقت تین ہزار تک دہشت گرد موجود ہیں۔

لیبیا میں داعش دہشت گردوں نے ایک عورت کو ہلاک اور ایک مرد کا ہاتھ قلم کر دیا ہے۔

الرای الیوم ویب سائٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے پیر کے روز لیبیا میں ایک عورت کو موت کے گھاٹ اتارنے کے ساتھ ہی  ایک مرد کا ہاتھ کاٹ دیا۔ لیبیا میں داعش دہشت گردوں نے جنوری کے مہینے سے شہر سرت کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور یہ دہشت گرد گروہ، لیبیا کی بحرانی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک میں اپنا مکمل اثر و رسوخ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق لیبیا میں اس وقت تین ہزار تک دہشت گرد موجود ہیں جن میں ڈیڑھ ہزار دہشت گرد صرف شہر سرت میں تعینات ہیں۔ لیبیا میں سرگرم دہشت گردوں میں شام سے واپس پہنچنے والے اس ملک کے دہشت گردوں کے علاوہ تیونس، سوڈان اور یمن کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ٹیگس