روس بحران شام کے حل کی غرض سے تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے: ولادیمیر پوتن
-
روس بحران شام کے حل کی غرض سے تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے: ولادیمیر پوتن
روس کے صدرولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بحران شام کے حل کی غرض سے تمام ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ماسکو بحران شام کے حل کی غرض سے شام، امریکہ اور سعودی عرب سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے آمادہ ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ شام کے بارے میں روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
روسی صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بحران شام کے حل اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں روس کا موقف شروع ہی سے واضح ہے اور ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں ہم آہنگی کے حوالے سے امریکہ کے لیے روس کی تجویز پوری قوت کے ساتھ باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلی فوجی کمانڈروں کے درمیان رابطوں کا امکان موجود ہے، جبکہ فرانس کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں گے۔