Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوں گے۔
    روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روس کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوں گے۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا ضرور جواب دیا جائے گا۔

ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے منگل کے روز کہا کہ روس کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ بدستور اپنے غلط نظریات پر زور دے رہا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ کے ان اقدامات پر روس کا جواب ممکن ہے فوری اور اس طرح نہ ہو جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے لیکن بلاشبہ یہ جواب ضرور دیا جائے گا۔ سرگئی ریابکوف نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکام روس کے ردعمل پر حیران رہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے منگل کے روز روس کی چونتیس شخصیات اور کمپنیوں کے نام یوکرائن کی تبدیلیوں سے تعلق کی بنا پر ماسکو کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے ہیں۔ امریکہ نے چند ماہ پہلے بھی روس کے سات سرکاری عہدیداروں اور سترہ کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔

ٹیگس