روس یورپی یونین کی ماسکو مخالف پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا: روسی صدر ولادیمیر پوتن
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی ماسکو مخالف پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔
روسی صدر پوتن نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی پابندیوں اور تیل کی قیمتوں میں کمی کےنتیجے میں پیداہونےوالی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی تیاری کررہا ہے -
روسی صدر پوتن نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال کو معیشت کی بہتری کے لئے ایک قومی عزم میں تبدیل ہونا چاہئے -
واضح رہے کہ یورپی یونین نے روس کے خلاف اپنی پابندیوں کی مدت آئندہ اکتیس جنوری تک بڑھادی ہے -
دوسری جانب امریکا نے بھی روس کے خلاف اپنی پابندیوں کی مدت بڑھا دی ہے- امریکا اور یورپی یونین نے دوہزار چودہ سے روس پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں -
امریکا اور یورپی یونین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران کو ہوا دے رہا ہے جبکہ روس اس الزام کوسختی سے مسترد کرتاہے -