Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز
    دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز

دنیا کے مختلف ملکوں میں کرسمس کی دعائیہ تقریبات شروع ہوگئی ہیں-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ویٹی کن اور بیت لحم میں شب کرسمس کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ویٹی کن سٹی میں شب کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور حضرت عیسی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے چرچ میں بھی کرسمس کی دعائیہ تقریب ہوئی اور ملک میں امن و امان قائم ہونے اور دہشت گردوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

فرانس میں اس سال کرسمس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد فرانس میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے، تاہم فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں پر حملوں کا کوئی خطرہ نہیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام دو ہزار سولہ سال قبل آج ہی کی تاریخ میں مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے تھے- اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ پوری دنیا کے عیسائیوں بالخصوص ایران کے عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے-

ٹیگس