Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں متفقہ طور پر میناب اسکول پر حملے کی مذمت  

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر میناب کے "شجرہ طیبہ" پرائمری اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 170 طلباء اور اساتذہ شہید ہوگئے تھے۔ 

سحرنیوز/دنیا: یہ اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور کیوبا کی درخواست پر "شجرہ طیبہ" گرلز پرائمری اسکول پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی تحقیقات اور مذمت کی غرض سے بلایا گیا تھا۔ 
جمعے کو ہونے والے اس جلاس میں ایران اور بین الاقوامی عہدیداروں نے منجملہ ایرانی وزیر خارجہ، انسانی حقوق کے ہائی کمشنر، تعلیم کے حق سے متعلق خصوصی نمائندے اور ایک متاثرہ ماں نے خطاب کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس