Jan ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک میں انڈونیشیا، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائیلینڈ، ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا اور برونئی شامل ہیں۔
    جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک میں انڈونیشیا، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائیلینڈ، ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا اور برونئی شامل ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے دو ہزار سولہ میں آسیان کے رکن ممالک کی مزید ترقی کے اقدامات عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے اپنے ملک کے پچاسویں یوم آزادی کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ دو ہزار سولہ میں ترقی کے بہترین مواقع پیدا ہوں گے۔ فلپائینی صدر بنیگنو اکینو نے بھی کہا ہے کہ پرامن دنیا کے قیام میں مدد کے لئے قدم آگے بڑھانا، منیلا کے خصوصی ایجنڈے میں شامل ہے۔

میانمار کے صدر تھین سین نے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ میں سیاسی و اقتصادی شعبوں میں نمایاں ترقی ہو گی۔ تھائیلینڈ کے بادشاہ ادولیادج نے اپنے ملک کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ، مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے دو ہزار سولہ میں مختلف شعبوں، خاص طور سے سیاحت و اقتصادی شعبوں میں ترقی کے خصوصی منصوبے تیار کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک میں انڈونیشیا، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائیلینڈ، ویتنام، لاؤس، کمبوڈیا اور برونئی شامل ہیں۔

ٹیگس