Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور سری لنکا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مرنے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ تعداد 900 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شدید مانسون کی بارشوں نے حالیہ دنوں میں جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے ہزاروں لوگ بغیر کسی پناہ گاہ یا ضروری سامان کے پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، جنوبی ایشیا میں سری لنکا میں، طوفان دتوا کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 334 ہو گئی ہے۔

انڈونیشیا کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سوماترا کے 2 علاقے اتوار تک بھی ناقابلِ رسائی تھے، حکام نے بتایا کہ انہوں نے امداد پہنچانے کے لیے جکارتہ سے 2 جنگی جہاز روانہ کیے ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریاں

 

انڈونیشیا کے قومی آفات کے ادارے کے سربراہ سہاریانتو نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل تپانولی اور سیبولگا شہر کو توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ علاقے مکمل طور پر سیلاب کے باعث کٹے ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 442  تک پہنچ گئی ہے جبکہ 402 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق کم از کم 646 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

تھائی لینڈ میں گزشتہ دس سال کے بدترین سیلاب میں کم از کم 162 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکام متاثرہ افراد تک امداد پہنچا رہے ہیں۔ تھائی حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو 62 ہزار ڈالر تک کا معاوضہ دیا جارہا ہے۔ تاہم تھائی لینڈ میں سیلابی صورت حال پر عوامی تنقید میں اضافہ ہوا ہے اور مبینہ غفلت کے باعث 2 مقامی حکام کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

ٹیگس