Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے تاکید کی ہے کہ منگل کے دن استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر ملوث ہیں۔
    ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے تاکید کی ہے کہ منگل کے دن استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر ملوث ہیں۔

ترک وزیر اعظم احمد داؤود اوغلو نے کہا ہے کہ استنبول میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق داعش سے تھا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤود اوغلو نے تاکید کی ہے کہ منگل کے دن استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر ملوث ہیں اور اس دھماکے میں کم از کم دس غیر ملکی سیاح ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اٹھائیس سالہ خود کش بمبار دہشت گرد گروہ داعش کا رکن تھا۔

ترک وزیر اعظم کے مطابق حملے میں مرنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے۔ داؤود اوغلو نے مزید کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ٹیلی فون کر کے تعزیت پیش کی ہے۔ داؤد اوغلو نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق جرمنی سے ہے۔ ترک وزیر اعظم نے اس بات کا عہد کیا کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ اس بم دھماکے میں جرمنی کے آٹھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترک عوام سے اتحاد قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس