ترکی کے شہر استنبول میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت
Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ترکی کے شہر استنبول میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کے دن ایک بیان جاری کیا۔ بان کی مون نے اس بیان میں ترکی کے شہر استنبول میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ظلم قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کے بعد ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ منگل کے دن ترکی کے شہر استنبول کے ایک سیاحتی علاقے میں دہشت گرانہ بم دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔