سلامتی کونسل: سعودی عرب میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرانہ حملے کی مذمت
Jan ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرقی سعودی عرب میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں سعودی عرب کے صوبے الاحساء میں مسجد امام رضا(ع) پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی، بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
جمعے کے روز سعودی عرب کے صوبے الاحساء میں مسجد امام رضا(ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پانچ نمازی شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مشرقی سعودی عرب میں مساجد اور مذہبی مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔