Feb ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • عادل الجبیر امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر بندر بن سلطان کے نائب بھی رہے ہیں۔
    عادل الجبیر امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر بندر بن سلطان کے نائب بھی رہے ہیں۔

فلسطین کے اخبار المنار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورۂ مقبوضہ فلسطین اور صیہونی حکام کے ساتھ ان کے مذاکرات کی خبر دی ہے۔

فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار المنار نے ایک یورپی سفارت کار کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ہفتے چار گھنٹے تک مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا اور اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کئے۔ اس یورپی سفارت کار کا مزید کہنا ہے کہ عادل الجبیر نے اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں ایران، شامی فوج کی کامیابیوں نیز آل سعود اور تل ابیب کے باہمی تعاون کی تقویت پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور سعودی حکام کا ایک خط بھی اسرائیلی وزیر اعظم کو دیا گیا۔ اس ملاقات میں شام پر بعض ممالک کے زمینی حملے میں صیہونی حکومت کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ عادل الجبیر جب امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر بندر بن سلطان کے نائب تھے تو اس وقت وہ واشنگٹن کا دورہ کرنے والے صیہونی حکام کے ساتھ ہونے والی میٹنگوں میں شریک ہوتے تھے اور اسرائیل کے سیاسی اور سیکورٹی حکام کے ساتھ ان کے بہت مضبوط تعلقات ہیں۔

ٹیگس