افغانستان: عالمی ریڈکراس کمیٹی کے متعدد ارکان اغوا
Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
افغانستان میں عالمی ریڈکراس کمیٹی کے متعدد ارکان کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
افغانستان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی میں طالبان کے افراد نے ریڈ کراس کمیٹی کے پانچ ارکان کو اغوا کر لیا ہے جن میں علاقے میں ریڈ کراس کمیٹی کے گروپ کا سربراہ بھی شامل ہے -
اگرچہ غزنی کے مقامی حکام نے اس خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم صوبائی کونسل کے ایک رکن نے اغوا کی اس کارروائی کی تصدیق کردی ہے -
مذکورہ افغان عہدیدار نے کہا کہ ریڈکراس کمیٹی کے ارکان کو طالبان نے اغوا کیا ہے -
ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے ان لوگوں کو کہاں رکھا گیا ہے جبکہ طالبان نے بھی اغوا کی کارروائی کی ذمہ داری باضابطہ قبول نہیں کی ہے۔