Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں بوکو حرام کے دسیوں دہشت گرد ہلاک

کیمرون کی فوج نے کہا ہے کہ نائجیریا میں بوکو حرام کے نوے سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کیمرون کی فوج نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے کومشہ علاقے میں نائیجیریا کی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی بیعت کرنے والے بوکو حرام گروہ کے بانوے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں کومشہ گاؤں کے ساڑھے آٹھ سو باشندوں کو بوکو حرام کی قید سے چھڑا لیا گیا۔

کیمرون کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس