Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ایک اعلی رتبہ وفد کا سعودی عرب کا دورہ
    اسرائیل کے ایک اعلی رتبہ وفد کا سعودی عرب کا دورہ

صیہونی حکومت کے ایک اعلی رتبہ وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

ارنا نے لبنان کے خبر پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک اعلی رتبہ وفد نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا ہے۔ اس رپورٹ میں اس دورے کی تاریخ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔

مغربی میڈیا نے کئی بار اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان بھرپور اور بے مثال ہم آہنگی موجود ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب سعودی عرب نے یمن کے نہتے مسلمانوں پر حملہ کر کے اس ملک میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور یمن میں ہر روز دسیوں افراد مارے جا رہے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

سعودی حکومت نے اسی طرح یمن کی اکثر بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے اور وہ اسپتالوں اور رہائشی علاقوں کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے شام میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے تکفیری دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچائے جانے کی بنا پر اس پر شدید حملے شروع کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ آل سعود علاقے میں صیہونی حکومت کے مفادات کو پورا کرنے اور مزاحمت کے محور کو نقصان پہنچانے کے لیے یمن پر حملے اور شام اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہی ہے۔

ٹیگس