جرمنی: برلن میں کار بم دھماکہ
Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کار بم دھماکے میں ڈرائیور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
فرانس پریس کے مطابق جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کو برلن کے مرکز میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کار کا ڈرائیور ہلاک اور چند افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ دہشت گردانہ کارروائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ کار چل رہی تھی کہ اس میں دھماکہ ہوگیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد برلن کی کئی سڑکوں کو خالی کرا لیا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردانہ حملے کے بعد داعش نے دھمکی دی تھی کہ اسی طرح کے حملے دوسرے ملکوں میں بھی کئے جائیں گے۔ تیرہ نومبر دو ہزار پندرہ کو پیرس کے دہشت گردانہ حملوں میں ایک سو بتیس افراد ہلاک اور تین سو باون زخمی ہوگئے تھے۔