عراقی فوج، داعش دہشت گرد گروہ کو شکشت دے گی: فلپ ہیمنڈ
برطانوی وزیر خارجہ نے اس اطمئنان ظاہر کیا ہے کہ عراقی فوج داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے گی-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ عراق میں عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات کی اور داعش کے خلاف جنگ میں پیشمرگہ ملیشیا کے کردار اور سیاسی و سیکورٹی کے مسائل پر بات چیت کی-
فلپ ہیمنڈ نے اربیل میں مسعود بارزانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیشمرگہ ملیشیا ، داعش کے خلاف جنگ میں اہم رول ادا کر رہی ہے- ہم نے اب تک پیشمرگہ کے تین ہزار جوانوں کو ٹریننگ دی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا-
برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے دورہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں اس ملک کی فوج، کرد پیشمرگہ ملیشیا اور عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عراق، داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے گا-
ہیمنڈ نے داعش سے مقابلے کے لئے، برطانیہ کی جانب سے عراقی فوج کی مدد جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق کو بے شمار مشکلات منجملہ اقتصادی اصلاحات اور تیل کی قیمت میں کمی کا سامنا ہے اور ملک کے مستقبل کے لئے اس کے خلاف بھی اتنی ہی جدو جہد کی ضرورت ہے جتنی داعش کے خلاف ہے-
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد کے عمل میں عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کے لئے جو اقدام بھی ضروری ہوگا، انجام دیں گے-