Mar ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے پر، ایمنسٹی انٹر نیشنل کی تنقید

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مغربی ملکوں کے توسط سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے-

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے ذریعے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے پر ہدف تنقید بناتے ہوئے ان ملکوں سے ریاض کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ان ہتھیاروں کے ذریعے سے یمن میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے-

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے، دوہزار پندرہ کے دوران یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں میں پانچ سو عام شہریوں کے مارے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ، یمن میں ریاض کی فوجی مداخلت کو غیر قانونی قرار دیا-

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا کہ سعودی عرب، یمن پر ہوائی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے سے متعلق پیش کئے گئے ثبوت و شواہد کو بے اہمیت قراردیتے ہوئے ، اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے- اس رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے آغاز کے وقت سے اب تک کم از کم تین ہزار دوسو عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ پانچ ہزار سات سو زخمی بھی ہوئے ہیں-

ٹیگس