Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • روس کا ترکی کو ایک بار پھر انتباہ

روس کے وزیر خارجہ نے ترک حکومت کو ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کی بابت خبردار کیا ہے۔

ماسکو سے موصولہ خبروں کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں ترک حکومت سے کہا ہے کہ وہ عراق اور شام سمیت دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کر دے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذکورہ دونوں ممالک میں ترکی کی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کے بارے میں کافی شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے قرہ باغ کے تنازعے میں ترکی کی جانب سے جمہوریہ آذربائیجان کی حمایت کو کھلی جانبداری قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور ترکی کے تعلقات پچھلے چند ماہ سے خاصے کشیدہ چلے آرہے ہیں۔

ٹیگس