Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • آئس لینڈ کے وزیراعظم سیگمنڈ گنلائوگسن
    آئس لینڈ کے وزیراعظم سیگمنڈ گنلائوگسن

پاناما لیکس کی دستاویزات منظرعام پر آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم نے عوامی دباؤ پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اس طرح وہ پاناما لیکس کا پہلا شکار بن گئے ہیں۔

پاناما لیکس میں جن شخصیات کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں ان میں آئس لینڈ کے وزیراعظم سیگمنڈ گنلائوگسن بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وینٹرس نامی کمپنی سیگمنڈ اور انکی اہلیہ کی ملکیت ہے۔ ہزاروں افراد نے وزیراعظم کا نام سامنے آنے پر آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ انھوں نے صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی بھی درخواست کی جسے صدر نے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد فرانس، اسپین، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہندوستان اور پاکستان سمیت بہت سے ملکون میں باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے دو سابق ججوں ایم بی شاہ اور ارجیت پسایت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اپریل تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خاندان پر الزامات لگنے کے بعد گزشتہ رات اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس