Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • آئس لینڈ بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے ملکوں میں شامل، یورو ویژن میں شرکت سے انکار

یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف احتجاج کرنے والے ممالک میں اب آئس لینڈ بھی شامل ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق آئس لینڈ کے قومی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ریڈیو ٹی وی یونین کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کے بعد، آئس لینڈ یوروویژن 2026 موسیقی مقابلے میں حصہ نہیں لے گا۔ آئس لینڈ سے پہلے ہالینڈ، آئرلینڈ اور سلووینیا کی جانب سے غزہ جنگ کے خلاف احتجاجاً یورو ویژن 2026 میں حصلہ نہ لینے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

روئٹرز کے حوالے سے ارنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئس لینڈ کے ذرائع ابلاغ  نے اعلان کیا ہے کہ آئس لینڈ یوروویژن 2026 موسیقی مقابلے میں شرکت نہیں کرے گا۔ گزشتہ ہفتے یورپی ریڈیو ٹی وی یونین نے آئندہ مقابلوں میں اسرائیلی حکومت کی شرکت کی تصدیق کی تھی۔ اس تصدیق کے بعد غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر کئی ممالک کی طرف سے یورو ویژن 2026 کے موسیقی مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان شروع ہوا۔

 

آئس لینڈ ان ممالک میں شامل تھا جس نے گزشتہ ہفتے یورو ویژن 2026 مقابلے میں اسرائیلی حکومت کی شرکت پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا لیکن یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے ووٹنگ نہیں کرائی۔

یوروویژن 2026 موسیقی مقابلہ اگلے سال ویانا میں منعقد ہوگا جس  میں اسرائیل کو حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلے نے پہلے ہی ہالینڈ، آئرلینڈ اور سلووینیا کو غزہ جنگ میں اسرائیلی جرائم کی وجہ سے احتجاجاً شرکت نہ کرن پر مجبور کر دیا ہے۔

یورو ویژن موسقی مقابلہ سنہ 1956 سے منعقد ہونا شروع ہوا تھا اور یورپی براڈکاسٹنگ یونین کے مطابق اسے دیکھنے والے ناظرین کی تعداد تقریباً 16 کروڑ ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس