پاناما پیپر اسکینڈل،برطانوی وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ
Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
ہزاروں برطانوی شہریوں نے لندن میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق پانامہ پیپرز معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا-
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث ان کے وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہوگیا ہے۔ درایں اثنا برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیکس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کر دیاہے ۔
ڈیویڈ کیمرون نے کنزر ویٹو پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے خاندان کے ٹیکس معاملا ت کی جانچ صحیح طریقے سے کرنی چاہیے تھی۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہناتھا کہ وہ تمام معاملات کی شفافیت چاہتے ہیں ۔