Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

ہزاروں برطانوی شہریوں نے لندن میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کئے ہیں-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پناما پیپرس معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹن ڈاؤنینگ اسٹریٹ پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین اکٹھا ہوئے اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقتصادی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے باعث ان کے وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کا جواز ختم ہو چکا ہے-

درایں اثنا برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیکس کی تفصیلات عام کرنے کا اعلان کر دیا ہے-

ڈیویڈ کیمرون نے کنزرویٹیو پارٹی کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے خاندان کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات صحیح طریقے سے کرنا چاہئے- ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام معاملات شفاف رہیں-

ٹیگس