Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • یوکرین کے وزیراعظم مستفعی

یوکرین کے وزیرِ اعظم آرسینی یاسنیوک نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا ہے۔

یوکرین اس وقت شدید مالی مسائل میں گرفتار ہے اور اس کی وجہ، وزیراعظم کی حکومت کی بدانتظامی، کرپشن اور اصلاحات میں تاخیر قرار دی جارہی ہے۔

فروری میں وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جاچکی ہے جب کہ صدرپیٹرو پوروشنکوف نے بھی انہیں عہدے سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

وزیرِ اعظم کے استغفے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر ولودمیر گریوسمان کو ان کی جگہ نگراں وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے جن کا تعلق صدر کی سیاسی جماعت سے ہے۔

بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے وزیر اعظم آرسنی یاسنیوک کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا تھا جس کے بعد انہوں نے استعفی دینے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دوہزار چودہ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آرسینی یاسنیوک نے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور معاشی بحالی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ٹیگس