روس نے یوکرین کے 130 ڈرونز مار گرائے، روسی فوج کی جوابی کاروائی
روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں ایک سو تیس ڈرونز مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ڈیفنس سسٹم نے ملک کے مختلف علاقوں میں یوکرین کے ایک سو تیس ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔ بیان کے مطابق یوکرین کے زیادہ تر ڈرون طیارے کورسک کے علاقے میں گرائے گئے ہیں جبکہ ایک ڈرون طیارہ ماسکو میں تباہ کیا گیا ہے۔
 
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی ڈرونز کو ورونز، بیلگوروڈ، برائنسک، اوریل، تامبوف ، تولا ، لپیٹسک، یاروسلاول، روسٹو، وولگوگراڈ، کالوگا اور ریازان کی فضاؤں میں نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔
 
روسی وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان حملوں کے جواب میں ملکی افواج نے فضائی، بحری اور زمینی ہتھیاروں کا درست استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے فوجی اور دفاعی اہداف کے خلاف کچھ حملے کیے ہیں۔
 
							 
						 
						