Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف یورپ کی پابندیوں پر روس کی نکتہ چینی

اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں روس کے مستقل نمائندے نے شام مخالف پابندیوں کی بابت یورپی ملکوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

جینوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں تعینات روس کے مستقل مندوب الیکسی برو داؤکن کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف یورپی پابندیوں نے، اس ملک میں انسانی صورتحال کو مزید ابتر بنادیا ہے۔ انہوں نے پورپی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ شام کے خلاف عائد پابندیوں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی ملکوں نے متضاد پالیسیاں اپنا رکھی ہیں۔

روسی سفیر نے کہاکہ یورپی ممالک ایک جانب سے مشرقی وسطی سے آنے والے پناہ گزینوں کے سیلاب کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری جانب شام کے خلاف یک طرفہ پابندیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں شام میں بے گھر ہونے والوں کی صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا سات ملین لوگ شام کے اندر بے گھر ہوچکے ہیں اور یہ ناگوار صورتحال جاری رہی تو پناہ گزینوں کا ایک اور سیلاب یورپ کا رخ کرسکتا ہے۔

ٹیگس