پیرس حملے کے ملزم کے گھر سےجرمنی کی ایٹمی دستاویزات برآمد
Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
جرمنی کے ایک ایٹمی تحقیقاتی مرکز سے متعلق کچھ دستاویزات پیرس حملوں کے ملزم صلاح عبدالسلام کےگھر سے برآمد ہوئی ہیں
جرمنی کےذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ پیرس دہشت گردانہ حملوں کے ملزم صلاح عبدالسلام کےگھر سے جرمنی کے ایک ایٹمی تحقیقاتی مرکز کی جو دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ان میں تحقیقاتی مرکز یولیش کے بارے میں کچھ مقالے اور اس مرکزکے سربراہ کی تصویریں بھی ہیں-
واضح رہے کہ جرمنی کا یولیش تحقیقاتی مرکز بیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع ہے اور وہاں ایٹمی فضلوں کی حفاظت کی جاتی ہے - اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد مذکورہ ایٹمی تحقیقاتی مرکزنےاعلان کیاہے کہ خطرے کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی اور اس سلسلے میں مرکزکی سیکورٹی سے متعلق تمام شعبوں کے اہلکار ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں ہیں -