امریکہ انسانی حقوق کے ہتھکنڈے کے ذریعے خود مختار ملکوں پر دباؤ ڈال رہا ہے: شمالی کوریا
شمالی کوریا نے انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کی گذشتہ ہفتے کی رپورٹ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے
پیونگ یانگ نے دیگر ملکوں خاص طور پر شمالی کوریا میں انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کی گذشتہ ہفتے کی رپورٹ کی بابت شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اس مسئلے کو، خودمختار ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے بطور ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں جو ہفتے کے روز شائع ہوا ہے، امریکی وزارت خارجہ کے اقدام کو ہٹ دھرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ امریکہ ہی دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے-
پیونگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے اس دشمنانہ اقدام کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرے گا شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ان پروپگنڈوں سے امریکہ کا مقصد، پیونگ یانگ کی حکومت کا تختہ الٹنا اور عالمی برادری میں اس کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنا ہے-
امریکی وزارت خارجہ نے انسان حقوق سےمتعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں چین پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے-