Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کی شمالی کوریا کو دھمکی

جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

فرانس پریس کے مطابق ، جنوبی کوریا جاپان اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ ، لم سنگ نام، آکیٹا کاسیکی اور ٹونی بلنکن نے منگل کے روز سؤل میں ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

تینوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر شمالی کوریا کو دھمکی دی کہ اگر اس نے پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تو اس پر مزید سخت پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا پانچویں ایٹمی تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کے خلاف چوتھے ایٹمی تجربے کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کے تناظر میں اس کی جانب سے پانچواں ایٹمی تجربہ اتنہائی ہنگامہ خیز واقع ہوگا۔

رواں سال جنوری میں ایٹمی تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کردی تھیں۔

ٹیگس