لیبیا کے سمندری علاقے میں سینکڑوں افریقی مہاجرین غرق
Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے سمندری علاقے میں افریقی مہاجرین کی ایک کشتی الٹنے سے سینکڑوں افراد ڈوب گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے کمشنر نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ لیبیا کے شہر طبرق کے قریب سمندر میں مہاجرین سے بھری ہوئی ایک کشتی کے الٹنے سے تقریبا پانچ سو افراد ڈوب گئے ہیں۔ کشتی میں گنجائش سے بہت زیادہ یعنی پانچ سو اکتالیس افراد سوار تھے جن میں سے صرف اکتالیس افراد جان بچانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
گزشتہ ایک برس کے دوران سمندر میں ڈوب کر مرنے والے مہاجرین کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ یہ مہاجرین بحیرہ روم کے راستے یورپی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔