Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • مونٹریال میں شام کا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر کینیڈا کی آمادگی

کینیڈا کی حکومت نے مونٹریال شہر میں شام کا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے بارے میں شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ریڈیو کینیڈا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ اسٹیفن ڈیون کے دفتر کے ترجمان شانتال گاینون نے جمعہ کو کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت مونٹریال میں نئے اعزازی قونصلر کی تقرری کے لیے شامی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

شانتال گاینون نے کہا کہ مونٹریال میں شام کے قونصل خانے کی عارضی بندش کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود کینیڈا میں مقیم شامی باشندوں کی ناراضگی کو کم کرنے کے لیے مونٹریال میں شام کے قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے اور نئے قونصلر کے تقرر کے بارے میں شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے اس سے قبل مونٹریال میں شام کے قونصل خانے کو بند کر دیا تھا۔

کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور میں شام کے قونصل خانے شمالی امریکہ میں شامی شہریوں کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کے واحد مراکز ہیں۔

کینیڈا کی حکومت نے دو ہزار بارہ میں دمشق میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا اور اس کے بعد شام کے سفارت کاروں کو کینیڈا سے نکال دیا تھا۔

ٹیگس