امریکی ریاست اوہایو میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک
امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کو سر پر گولی مار ی گئی ہیں اور ان کی لاشیں اوہائیو کے نواحی علاقے میں چار مختلف مقامات سے برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جن میں سولہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق قاتل یا قاتلوں نے چاردن ، چھے ماہ اور تین سال کے بچوں کو قتل نہیں کیا۔
تاحال قتل کے اس ہولناک واقعے کے سلسلے میں کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس نے مقامی لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکہ میں ہرسال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے جس کے باعث فائرنگ اور قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
امریکہ کی طاقتور اسلحہ لابی، اسلحہ کی تجارت محدود کرنے کے کسی بھی قانون کو ایوان نمائندگان اور سینٹ سے منظور نہیں ہونے دیتی ۔