Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • اوباما کے دورہ جرمنی کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں جرمن شہریوں نے امریکی صدر کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں جرمن شہری ہنوفر سٹی کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے امریکی صدر کے دورے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا بیس ہزار لوگ اس مظاہرے میں شریک تھے تاہم آزاد ذرائع نے مظاہرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔

امریکی صدر بارک اوباما صنعتی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے اتوار کے روز جرمنی کے شہر ہنوفر پہنچیں گے۔

مظاہرین، امریکہ اور یورپ کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھار رکھے تھے جن پر ٹی ٹی آئی پی نامی آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین، آزاد تجارت کے اس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یورپی رہنماؤں کو امید ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک ٹی ٹی آئی پی کے اہم نکات کے بارے میں اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔

ٹیگس