جرمنی میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال
Apr ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
جرمنی میں کئی ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جرمن ہوائی کمپنی لفت ہنزا نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیکڑوں پروازوں کو منسوخ کر رہی ہے۔
جرمنی سے موصولہ خبروں کے مطابق جرمن ہوائی کمپنی لفت ہنزا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کئی ہوائی اڈوں منجملہ فرینکفورٹ اور میونیخ ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال کے سبب بدھ کو تقریبا نو سو پروازیں منسوخ ہو جائیں گی-
لفت ہنزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کمپنی کی تقریبا پانچ سو پچپن پروازیں جنھیں میونیخ ہوائی اڈے پراترنا یا وہاں سے روانہ ہونا تھا، منسوخ کی جا رہی ہیں جبکہ فرینکفورٹ ہوائی اڈے پر بھی اترنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تین سو پچاس پروازوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے-