Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • جرمنی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری

جرمنی میں فلسطین کے حامیوں نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کر کے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔

سحرنیوز/دنیا:ہفتے کے روز جرمن دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ دہرایا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "یہ آزادی کے لیے سامراج مخالف جدوجہد ہے،" "غزہ اور لبنان کو چین سے رہنے دو" اور "آج کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نہیں جانتا تھا۔"

اناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی ٹولے کے انتہاپسند حامیوں نے بھی ایک ریلی نکالی اور فلسطین کے حامی مظاہرین کے ساتھ اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے کی کوشش کی لیکن جرمن پولیس نے فلسطین کے حامیوں کے ساتھ ان کے تصادم کو روک دیا۔

ٹیگس