Nov ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • جرمنی میں ایرانی قونصل خانوں کی بندش اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کے مترادف

ایران کے وزیر خارجہ نے جرمنی میں اپنے ملک کے قونصل خانوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کو جرمنی میں مقیم ایرانی شہریوں پر پابندی عائد کرنے سے تعبیر کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جرمنی میں ایرانی قونصل خانے کی بندش کو اس ملک میں مقیم ایرانیوں کے خلاف پابندی قرار دیا اور کہا کہ برلن میں سفارت خانے اور دیگر قریبی سفارتی مشنوں کے قونصلر سیکشنز کو مضبوط بنا کر ہم جرمنی میں رہنے والے ایرانیوں کے لیے اس ناخوشگوار صورتحال کی تلافی کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

سید عباس عراقچی نے جرمن حکومت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں ایرانی قونصل خانے کی بندش اس ملک میں مقیم اُن ایرانیوں کے خلاف پابندی ہے، جن میں سے اکثر کے پاس جرمن شہریت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن حکومت نے اپنے ملک کی شہریت رکھنے والے ہزاروں ایرانی نژاد باشندوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور وہ بھی ایسے دہشتگرد کی حمایت میں کہ جس نے چودہ معصوم لوگوں کی جان لی اور دو سو سے زائد کو زخمی کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی کے اس فیصلے کو دیکھ کر لوگ اس میں چھپی وجوہات کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

 

ٹیگس