May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • تنظیم آسیان میں انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، برونئی، ویتنام،لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا شامل ہیں۔
    تنظیم آسیان میں انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، برونئی، ویتنام،لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا شامل ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے مختلف ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے خزانہ کا اجلاس جرمنی کے شہر فرنکفرٹ میں تشکیل پایا۔

رپورٹ کے مطابق آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے سربراہوں نے جرمنی کے شہر فرنکفرٹ میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ اپنے مشترکہ اجلاس میں اقتصادی جمود اور منڈیوں میں عدم استحکام کے موقع پر علاقے میں مالی ذریعے کو تحفظ فراہم کئے جانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ اقتصادی ترقی کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تنظیم آسیان میں انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، برونئی، ویتنام،لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا شامل ہیں۔

ٹیگس