Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی ویزا کے لیے سوشل میڈیا ریکارڈ لازمی قرار

امریکا جانے والے سیاحوں سے سوشل میڈیا پر ان کی پانچ سالہ سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی

سحرنیوز/دنیا:   امریکی کسٹم اور سرحدی محافظت کے محکمے نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا آنے والے سیاحوں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی گزشتہ پانچ سالہ سوشل میڈیا کی تفصیلات جمع کرائیں ۔

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس قانون سے جو عنقریب نافذ کیا جائے گا، برطانیہ اور جرمنی سمیت ان ملکوں کے کے سیاحوں کو بھی استثنی حاصل نہیں ہوگا جنہیں امریکا میں داخل ہونے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس اعلامیے کے مطابق امریکا آنے والے سیاحوں سے ان کی سوشل میڈیا کی ایکٹیویٹی کی پانچ سالہ تفصیلات کے علاوہ ان سے دیگر تفصیلات جیسے گزشتہ پانچ برس میں انھوں نے جو ایمیل ایڈریس اور فون نمبر استعمال کئے ہیں، ان کی تفصیل اور اسی طرح ان کے خاندان کے افراد کے نام اور ان کے پتے بھی طلب کئے جاسکتے ہیں۔

فیڈرل رجسٹر میں جاری ہونے والے اس اعلامیہ میں امریکی عوام کو اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے ساٹھ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس