لندن کے نئے میئر کی جانب سے برطانیہ کے یورپی یونین میں باقی رہنے کی حمایت
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
لندن کے نئے میئر نے یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت باقی رکھے جانے کی حمایت کی ہے۔
فرانس سمیت مختلف یورپی ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ لندن کے نئے مسلمان میئر صادق خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لندن کے مالی مرکز کی رونق کے لئے یہ بات برطانیہ کے فائدے میں ہے کہ وہ یورپی یونین میں اپنی رکنیت جاری رکھے۔ لندن کے نئے میئر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب جون میں یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت جاری رکھنے کے بارے میں ریفرینڈم ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے اپنے حریف امیدوار پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ لندن کے پہلے مسلمان میئر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔