مشرقی یوکرین میں شدید جھڑپیں
May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
-
مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تقریبا نو ہزار تین سو افراد ہلاک اور اکّیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
یوکرین کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
یوکرین کی فوج کے ترجمان اندرے لسنکو نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں دونباس کے علاقے میں یوکرین کے فوجیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس ترجمان کے مطابق مخالفین نے دونیتسک میں بم کا ایک دھماکہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تقریبا نو ہزار تین سو افراد ہلاک اور اکّیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی حکومت اور مخالفین نے دو ہزار پندرہ کے شروع میں مینسک میں فائر بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں تاہم فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دونوں ہی فریق ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔