Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • ابوظہبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر: مذاکرات کے نتائج سے نامہ نگار بے خبر!

روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان ابوظہبی میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات آج اختتام پذیر ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے سہ فریقی مذاکرات دوسرے دن ہفتے کو اختتام پذیر ہوگئے لیکن نامہ نگاروں کو ان مذاکرات کے نتائج سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ ابوظہبی میں ہونے والے ان سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کے بارے میں مذاکرات میں شامل ممالک کے دارالحکومتوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔

باخبر ذریعہ نے کہا کہ ابوظہبی مذاکرات کو بے نتیجہ قرار نہیں دیا جاسکتا اور ہوسکتا ہے کہ یہ سہ فریقی مذاکرات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں۔

دِمِتری پیسکوف

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کریملن کے ترجمان دِمِتری پیسکوف نے کہا تھا کہ معاہدے کے حصول کے لیے یوکرینی فوج کو دونباس سے انخلا کرنا پڑے گا اور یہ کہ تنازعہ کو حل کرنے کے لیے روس کی یہ بہت اہم شرط ہے۔

ولودومیرزیلینسکی

 

ادھر یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا تھا کہ ان مذاکرات میں دونباس کا مسئلہ اصل موضوع کی حیثیت سے زیر بحث آئے گا۔

 

ٹیگس