May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • الجزائر کی فوج نے مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیونس اور لیبیا سے ملنے والی سرحدوں پر کنٹرول بھی سخت کر دیا ہے۔
    الجزائر کی فوج نے مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیونس اور لیبیا سے ملنے والی سرحدوں پر کنٹرول بھی سخت کر دیا ہے۔

الجزائر کی وزارت دفاع نے اپنے ملک کے دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع ایک علاقے میں متعدد مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت الجزیرہ کے جنوب مشرق میں واقع الاخضریہ کے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے دائرے میں سات مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس اعلان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے الجزائر کی فوج، اب تک دہشت گردوں کے ایک سو اڑسٹھ خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر چکی ہے۔ الجزائر کی فوج نے مسلح گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیونس اور لیبیا سے ملنے والی سرحدوں پر کنٹرول بھی سخت کر دیا ہے۔

ٹیگس