May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی آمد کا سلسلہ روکے: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی آمد کا سلسلہ روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ویانا میں شام کے بارے میں عالمی رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کےلیے واشنگٹن کو اپنے اتحادیوں کو تعاون پر آمادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ویانا اجلاس کے شرکا نے، شام میں مکمل جنگ بندی کے حصول کی خاطر مخاصمانہ کارروائیوں کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تمام دھڑوں کو اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کی جانب راغب کیا جانا چایئے۔

روس کے وزیر خارجہ نے شامی کردوں کو بھی مذاکرات میں شامل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کردوں کو مذاکراتی عمل سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شامی کردوں کی تنظیم یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات میں شامل کیا جائے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس