شنگھائی تعاون تنظیم میں رکن ممالک کی حیثیت سے ہندوستان اور پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم
May ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
چین نے پاکستان اور ہندوستان کے بطور رکن ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور رکن شمولیت دونوں ممالک کے لئے اہم ہے، چین، پاکستان اور ہندوستان کے بطور رکن ممالک،شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔
اس ترجمان کے مطابق چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ بھی تعاون جاری رکھے گا، پاکستان اور ہندوستان پچھلے سال آبزرور کی حیثیت سے تنظیم کے رکن بنے تھے۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس تئیس اور چوبیس مئی کو ازبکستان میں ہو گا۔