May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • مصری طیارے کی تباہی میں اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا امکان

مصر کے مسافر طیارے کی تباہی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان قوی ہوتا جا رہا ہے۔

مصری اخبار الیوم کے مطابق حادثے کی تجریاتی رپوٹوں سے نشاندھی ہوتی ہے کہ مصر کے مسافر بردار طیارے کو صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصری طیارے کے حادثے کے بارے میں یونانی حکام کے رسمی بیانات میں ، جنوبی یونان کے جزیرے کرت میں اسرائیل کی فوجی مشقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ ، یونان، مصر اور لیبیا کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے علاقے میں فضائی مشقیں انجام دے رہی ہے۔

روزنامہ الیوم کے مطابق ، مشقوں والے علاقے کے نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ مصری مسافر بردار طیارے کا روٹ بھی اسی علاقے سے گزرتا ہے جہاں اسرائیل فضائی مشقین انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصر کا مسافر طیارہ، یونان کی حدود میں اسرائیل کی فضائی مشقوں کے آغاز کے محض ستائیس منٹ کے بعد ریڈار سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مصر کا مسافر طیارہ جمعرات کو پیرس سے قاہر آتے ہوئے ، بحیرہ روم میں گرکر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار تمام چھیاسٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مصر کے صدر الفتاح السیسی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ طیارے کے حادثے میں کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

ٹیگس