ٹیکساس میں سیلاب سے پانچ امریکی فوجی ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں بارش اور سیلاب کے باعث فوجی ٹرک الٹنے سے پانچ فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ ملٹری پوسٹ میں تربیتی مشقوں کے دوران پیش آیا۔ سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے فوجیوں کا ٹرک الٹ گیا
ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چار دیگر کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ چھ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔
ریاست ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران آٹھ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب یورپ کے کئی ممالک میں شدید طوفانی بارشوں کےبعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے - موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس میں شدید بارشوں کے بعد کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثرہوا ہے
دارالحکومت پیرس میں گزرنے والے دریائے سین میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد پیرس کی زیر زمین میٹرو کو بند کردیاگیاہے- فرانس کےکئی قصبوں کو سیلاب کےباعث آفت زدہ قراردےدیاگیاہے - یورپ میں شدیدبارشوں کےباعث اب تک دس افرادہلاک ہوچکےہیں
جرمنی میں طوفانی بارشوں کے بعد اب تک نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں- محکمہ موسمیات نے فرانس،بیلجئیم،جرمنی ،جنوبی پولینڈ،رومانیہ، مالدووا،یوکرین آسٹریاسمیت یورپ کےدیگرممالک میں رواں ہفتے کے اختتام تک شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے