Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • جرمن مسافر طیارے میں بم کی افواہ

جرمنی میں ایک مسافر طیارے میں بم رکھنے کی غلط اطلاع کے بعد خصوصی حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو زمین پر اتارا گیا

تسنیم نیوز ایجنسی نے جرمن ایئر ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایئر برلن کی ایئر بس تین سو بیس اتوار کو میونخ سے ہیمبرگ جارہی تھی کہ میونخ پولیس کو اس مسافر طیارے میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی۔

اس اطلاع کے بعد خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیمبرگ ایئر پورٹ پر دوسرے طیاروں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا اور اس طیارے کو اتارنے کے لئے، ہوائی اڈے پر موجود طیاروں سے دور ایک جگہ کا انتخاب کیا گیا۔

ایئربرلن کے اس طیارے میں ایک سو ستر مسافر اور عملے کے آٹھ افراد موجود تھے۔ ہیمبرگ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد طیارے کی اچھی طرح تلاشی لی گئی لیکن کوئی بم نہ ملا۔

 

ٹیگس