Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز اس ملک کے معروف شیعہ مسلمان رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی۔
    بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز اس ملک کے معروف شیعہ مسلمان رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما کی شہریت منسوخ کئے جانے کا کوئی جواز نہیں پایا جاتا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کی ترجمان روینا شامدا سنی نے منگل کے روز جنیوا میں ایک اجلاس میں کہا کہ اس رو سے کہ بحرین میں شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ کی پیروی نہیں ہونے دی جا رہی ہے اور ان کو اپنے دفاع کا موقع تک نہیں دیا جا رہا ہے، ان کی شہریت منسوخ کیا جانا ناقابل جواز اقدام اور مکمل بے انصافی ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کے روز اس ملک کے معروف شیعہ مسلمان رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے جس پر نہ صرف اس ملک میں بلکہ علاقائی و عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹیگس